پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ ایک لاکھ 9 ہزار 788 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا تھا، اور انڈیکس میں 3790 پوائنٹس کی کمی آئی تھی، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی، جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے کم ہوئی، اور یہ 278.23 روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں