پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے،محسن نقوی

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے،محسن نقوی

اسلام آباد  : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت کا مسئلہ ہے اور اس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران کہی، جس میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے اجلاس میں بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام بھی جاری ہے، جو ٹورنامنٹ سے قبل مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس پر پاکستان کے اصولی موقف کی ہر طرف تعریف کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں یہ بھی واضح کیا کہ کرکٹ میں سیاست کا کوئی دخل نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ کرکٹ سے کروڑوں لوگ محبت کرتے ہیں اور اس کھیل کو صرف کھیل ہی رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے شائقین کرکٹ کو دوسرے ممالک کی ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

مصنف کے بارے میں