تیونس : تیونس کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے تقریباً 20 افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی، جو افریقی تارکین وطن کے یورپ روانہ ہونے کا ایک اہم راستہ ہے۔ حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام نے تصدیق کی ہے کہ 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ تیونس کے ساحل پر ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا دوسرا حادثہ ہے، جس سے انسانی اسمگلنگ اور سمندری سفر کے خطرات کا ایک اور سنگین پہلو سامنے آیا ہے۔