غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اہم پیشرفت

10:52 AM, 19 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ : غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ حماس نے اس کے بدلے میں بیمار، عمر رسیدہ اور خواتین فوجی یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ حماس نے عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی قطر اور ترکی منتقلی کی اجازت بھی دے دی ہے۔ تاہم، حماس نے شمالی غزہ پٹی میں صیہونی  چیک پوسٹوں کے قیام کی مخالفت کی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط نہ عائد کرے تو جنگ بندی معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں اور چند دنوں میں جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں