ماہرین نے دنیا کو نئی عالمی وبا کے خطرے سے خبردار کردیا

ماہرین نے دنیا کو نئی عالمی وبا کے خطرے سے خبردار کردیا

میڈرڈ : ماہرینِ متعدی امراض نے دنیا کو ایک نئی عالمی وبا کے خطرے سے خبردار کیا ہے، جس کا آغاز امریکا سے ہو سکتا ہے۔ اسپین کے ماہرین کے مطابق، برڈ فلو (H5N1) وائرس میں جو تبدیلیاں آ رہی ہیں اور جس طرح یہ امریکا میں پھیل رہا ہے، یہ وائرس جلد ایک نئی وبا کا سبب بن سکتا ہے۔

اگرچہ ابھی تک اس وائرس کے انسانوں میں منتقل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ یہ وائرس جنگلی حیات سے پالتو جانوروں میں منتقل ہو رہا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ نئے تغیرات کے نتیجے میں یہ انسانوں تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکا میں اس وبا کے آغاز کا امکان زیادہ ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ خطرے سے متعلق بہتر معلومات کی فراہمی کی وجہ سے حالات 2020 کی کووڈ-19 وبا کے مقابلے میں بہتر ہیں۔

 جوان رامون جمنیز یونیورسٹی ہسپتال جو کہ سپین  میں ہے کہ  مائیکروبیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فران فرانکو نے کہا کہ "اگر امریکا میں کچھ ہوتا ہے تو سب کو فوراً معلوم ہو جائے گا۔" ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کووڈ-19 وبا کے تجربے نے دنیا کے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کیا ہے، جس سے موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مصنف کے بارے میں