سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں:چودھری شجاعت

 سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں:چودھری شجاعت

لاہور:  مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں، ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔

 چودھری شجاعت حسین نے سندھ سے پارٹی کے امیدواروں کو فائنل کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں، ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔


شجاعت حسین نے پارٹی عہدیداران کو سیاسی سرگرمیاں اور رابطہ مہم بڑھانے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ان کی ترجمانی کرے گی، عوام کو اپنے روشن مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا۔


ان کاکہنا تھا کہ  آزاد، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

مصنف کے بارے میں