رنویر سنگھ کے مومی مجسمے  مادام تساؤ  کی زینت بن گئے

07:12 PM, 19 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن : رنویر سنگھ کے مومی مجسمے  مادام تسائو کی زینت بن گئے۔  بالی وڈ سپر سٹار رنویر سنگھ کے مومی مجسمے لندن اور سنگاپور کے شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے۔

بھارتی اداکار نے دونوں مجسموں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ پر رنویر سنگھ نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے  یقین نہیں تھا کہ ایک دن  میرا مومی مجسمہ بھی عظیم شخصیات کے ساتھ مادام تسائو کی زینت بن جائے گا۔ مجھے اس کی بہت خوشی ہے۔رنویر سنگھ نے ان مومی مجسموں کوشاندار قرار دیا۔

مزیدخبریں