گھانسو: شمال مغربی چین میں نو برسوں میں بدترین زلزلہ آیا ہے اور اس زلزلے کی وجہ سے 127 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔زلزلے کی شدت 6.1 تھی ۔ اس زلزے کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد200 سے زائد بتائی جارہی ہے ۔
چین کے دو شمال مغربی صوبوں گھانسو اور کن ہوئی میں تباہ کن زلزلہ آیا ، اموات کی تعداد 127 ہوچکی ہے اورمزید اموات کاخدشہ ہے۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی، اس کی گہرائی35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلےکا مرکز چین کے شہرلین زو سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔