کراچی : موٹروے پولیس پنک بس ڈرائیوروں کی تربیت کرے گی۔پنک بس کی خواتین ڈرائیوروں کی تربیت کے لیے ایک پروگرام شروع کیاجارہا ہے۔ اس میں ابتدائی طور پر 18 خواتین ڈرائیوروں کی تربیت کی جائے گی۔
یہ پروگرام موٹر وے پولیس اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیاجارہا ہے۔
موٹروے پولیس کے انسٹرکٹرز خواتین ڈرائیوروں کی تربیت کریں گے۔اگلے مرحلے میں، تربیتی پروگرام کو وسعت دی جائے گی تاکہ ٹرانس جینڈر ڈرائیوروں کو شامل کیا جا سکے۔