اے آئی ٹیکنالوجی ادویات کے میدان میں بھی انقلاب لائے گی 

04:19 PM, 19 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:اے آئی ٹیکنالوجی ادویات کے میدان میں بھی انقلاب لائے گی ۔ اے آئی ٹیکنالوجی جہاں مختلف شعبہ جات میں   تبدیلیاں لارہی ہے،اب یہ کہا جارہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ادویات کے شعبے میں بھی تبدیلی لائے گی اور ویکسینزبھی تیارکرنے میں مدد دے گی۔ 

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے 2024 کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا سال قرار دیا ہے۔
2023 کے اختتام پر اگلے سال کے لیے پیشگوئی کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ 2024 اے آئی ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے والا سال ثابت ہوگا۔10 صفحات پر مشتمل ایک خط میں بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال ہونے والی پیشرفت سے رواں دہائی کے دوران اس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں وہ اے آئی ٹیکنالوجی میں مزید تنوع دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے ویکسینز اور ادویات کی تیاری کا عمل تیز ہوگا جس سے 5 سال سے کم عمر بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔


بل گیٹس کے مطابق آنے والے برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں عام ہو جائے گی اور اے آئی ٹولز سے ہمیں عالمی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اینٹی بائیوٹیکس مزاحمت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بھی اے آئی ٹیکنالوجی مددگار ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں