صنم جاوید جیل سے عام انتخابات میں مریم نواز کے مد مقابل ہونگی، والد

02:23 PM, 19 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف  کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید  کے والد نےاعلان کیا کہ ان کی بیٹی جیل سے مریم نواز کے خلاف  الیکشن لڑیں گی۔

ان کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔والد کے مطابق صنم جاوید ن لیگی رہنما مریم نواز کے مدمقابل ہونگی۔

صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید کے الیکشن لڑنے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھا  کر رہے ہیں۔

والد نے  مزید کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا، وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید  9 مئی واقعات کے بعد جیل میں گرفتار ہیں۔ 

مزیدخبریں