کراچی : سینئر صحافی کامران خان نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ایک بار پھر الیکشن ملتوی کرانے کیلئے مہم شروع کردی ہے۔ کہتے ہیں عوام کو الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں خدارا! الیکشن نہ کرائیں۔
کامران خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ الیکشن کے متوالوں کو مبارک ہو سپریم کور ٹ کو مبارک ہو جس دن سے الیکشن 8 فروری کو پتھر پر لکیر ثابت کرنے کے سپریم کورٹ اقدامات سامنے آئے 100 انڈیکس کی تو جان نکل گئی۔
الیکشن کے متوالوں کو مبارک ہو سپریم کور ٹ کو مبارک ہو جس دن سے الیکشن 8 فروری کو پتھر پر لکیر ثابت کرنے کے سپریم کورٹ اقدامات سامنے آئے PSX انڈیکس کی تو جان نکل گئی جمعہ کو سپریم کورٹ کی کاروائیاں ہوئیں پیر کو انڈیکس 950 پوائنٹس نیچے آیا آج اب تک 1690 پوائنٹس گرچکی ہے الیکشن… pic.twitter.com/TrFqKHD5lo
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) December 19, 2023
جمعہ کو سپریم کورٹ کی کارروائیاں ہوئیں پیر کو انڈیکس 950 پوائنٹس نیچے آیا آج اب تک 1690 پوائنٹس گرچکی ہے ۔الیکشن اعلان کے بعد دو دن میں تقریبا 2600 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی۔
انہوں نے لکھا کہ خدا کے لئے غور کریں نہ عوام کو نہ معیشیت کو نہ کاروبار کو یکطرفہ الیکشن جھرلو وغیرہ میں کو ئی دلچسپی عوام تھر تھر کانپ رہے ہیں PDM والی ن لیگی حکومت واپس آرہی ہے۔