بانی تحریک انصاف کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

01:56 PM, 19 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

سلام آباد: عدالت نے  بانی پا کستان تحریک انصاف  کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں بانی تحریک انصاف  کے خلاف 6 مقدمات  میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے معاون وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔ 

معاون وکیل کا دوران سماعت عدالت میں  کہنا تھا کہ سلمان صفدر لاہور میں مصروف ہونے کیوجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔  

دوران سماعت پولیس کیجانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا، عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا تھا۔ 

 
بعد ازاں  عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت 2 جنوری 2024 تک ملتوی کردی گئی۔ 

مزیدخبریں