صنعتی شعبے کی خراب کارکردگی پر منفی رد عمل، سٹاک مارکیٹ 63000 ہزار سے بھی نیچے گرگئی

صنعتی شعبے کی خراب کارکردگی پر منفی رد عمل، سٹاک مارکیٹ 63000 ہزار سے بھی نیچے گرگئی
سورس: File

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب ہے اور سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں سینکڑوں پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈیکس 63000 پوائنٹس کی سطح سے نیچے گرگیا تھا۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا دوسرے بھی منفی زون میں آغاز  ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1230 پوائنٹس کی بڑی  کمی ریکارڈ کی گئی ۔65  ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھی جا سکی ۔ایک موقع پر کاروبار کےدوران ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار سے بھی نیچے آگیا تھا۔ 

سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی دن سے مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس نے 67000 پوائنٹس کی سطح عبور کی تھی تاہم اس کے بعد انڈیکس میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

سٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی وجہ ایک تو فروخت کا دباؤ ہے کیونکہ مارکیٹ کافی اوپر جا چکی تھی دوسرا سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے صنعتی شعبے کی خراب کارکردگی پر منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔

مصنف کے بارے میں