پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، انتخابی نشان کیس: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا

12:03 PM, 19 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاورہائیکورٹ نے  الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کوانٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس میں 21 دسمبر تک حتمی فیصلہ جاری کرنے سےبھی روک دیا۔  

پشاورہائیکورٹ میں  جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے  الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کوانٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔  اس موقع پر وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران اور چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خا ن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے کہا کہ  ہم نے آج جواب جمع کیا ہے  جس پر بیرسٹر گوہر علی خان  الیکشن کمیشن کے جمع کردہ جواب کی ہمیں کاپی فراہم کی جائے۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے، آپ کو کاپی فراہم کریں گے۔


بیرسٹر گوہر علی خان نے استدعا کی کہ  الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں توسیع کی جائے۔

 عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں 21 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں 21 دسمبر تک حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔ 

مزیدخبریں