پاکستان میں منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ

پاکستان میں منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی۔

پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج منکی پاکس میں مبتلا 40 سالہ مریض آج انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھااور  گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیر علاج تھا۔

منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا شخص سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا۔


یاد رہے کہ منکی پاکس کے علاج کے لیے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو تجرباتی ادویات بھی فراہم کیں۔ ماہرین صحت کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو دیگر انفیکشنز اور بیماریاں ہونے کے خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں