عام انتخابات 2024کے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز، کاغذات نامزدگی وصولی کیلئے پبلک نوٹس جاری

عام انتخابات 2024کے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز، کاغذات نامزدگی وصولی کیلئے پبلک نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے عام انتخابات کے انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔کاغذات نامزدگی وصولی کیلئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے  پبلک نوٹس جاری ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق  عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے آج سےکاغذات نامزدگی  جاری کئے جارہے ہیں۔

ای سی پی کےمطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے۔کاغذات کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر جبکہ اعتراضات 3 جنوری کودائرکروائےجاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ  فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔  

مصنف کے بارے میں