پاکستانی کرکٹر فاطمہ ثناءکا نیوزی لینڈ میں ٹی 20 لیگ کیلئےکینٹیبری میجیشئینز سے معاہدہ

10:46 AM, 19 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ویلنگٹن: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ کی پریمیئر ویمنز ٹی ٹوئنٹی لیگ کی فرنچائز کینٹربری میجشینز سے معاہدہ ہو گیا۔ 

فاطمہ ثناء خواتین سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی میں کینٹیبری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی۔

 فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کو ابتدائی 6 میچز کے لیے سائن کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء قومی ٹیم کے ساتھ دورۂ نیوزی لینڈ پر تھیں۔

 فاطمہ ثناء کااس حوالے سے کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثناء اس سے قبل کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) بھی کھیل چکی ہیں۔

فاطمہ ثناء نے گزشتہ سال کے دوران بطور آل راؤنڈر اپنی شاندار کارکردگی کے بعد 2022 میں آئی سی سی کی ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

وہ حال ہی میں پاکستان ویمنز ون ڈے ٹیم کی کپتان بنیں، جب کپتان ندا ڈار انجری کا شکار ہوئیں اور انہیں نیوزی لینڈ کی سیریز سے دستبردار ہونا پڑا۔ ثنا  ویمنز ون ڈےمیں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والی 10ویں خاتون بن گئیں۔فاطمہ ثںاء نے ویمنز ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا ایوارڈ بھی جیتا۔

مزیدخبریں