آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

10:32 AM, 19 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف  جنرل  سیدعاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ  (سینٹ کام) جنرل مائیکل ایرک کے درمیان  فلوریڈامیں ملاقات ہوئی،  جس کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچپسی کےامور  اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک  کی  ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے باہمی تعاون پر  گفتگو ہوئی ۔ سینٹ کام اور پاک فوج کےدرمیان رابطے بڑھانےکا بھی جائزہ لیا گیا۔  دونوں جانب سے تربیتی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر  کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل  سیدعاصم منیر  نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشنز سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر  اہم سرکاری دورے پر امریکا گئے ہوئے ہیں۔ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا  یہ پہلا دورہ ہے ۔

مزیدخبریں