امریکا کا بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان

امریکا کا بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان
سورس: file

اسلام آباد: یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکا نے حوثی حملوں کے خلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر ملکوں میں، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، نیدر لینڈز، بحرین اور سیشیل( Seychelle) شامل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع نے حوثیوں کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔جس پر ایران نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کے اتحاد کو ’غیر معمولی مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ حوثی باغیو ں نےگزشتہ  روز کہاتا کہ انہوں نے بحیرہ روم میں اسرائیل سے منسلک دو بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے جن میں ناروے کی ملکیت کا حامل وہ جہاز شامل تھا جس نے اسرائیل سے کسی بھی تعلق سے انکار کیاہے۔

مصنف کے بارے میں