سانگھڑ: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا اور اس ضمن میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جاری کئے گئے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دریافت ہونے والے ذخائر سے ابتدائی طور پر 2 ہزار بیرل خام تیل یومیہ اور 13 لاکھ مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔