فیفا ورلڈکپ فائنل: اسٹار فٹبالر امباپے نے 56 سال بعد اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

07:30 PM, 19 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

پیرس: فرانس کے اسٹار فٹبالر امباپے نے 56 سال بعد کسی ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

اس کے علاوہ امباپے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زيادہ 8 گول کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب رہے ۔ ٹیم کی ہار پر گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی امباپے کے چہرے پر خوشی نہ لاسکا ۔ فرانس کے صدر نے بھی اسٹیڈیم میں آکر امباپے کا حوصلہ بڑھایا لیکن وہ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اداس رہے ۔

گزشتہ روز قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا ۔

مزیدخبریں