پرویز الہٰی فیصلہ کرلیں ، 5 ماہ مزید وزیر اعلیٰ رہ سکتے ہیں: چودھری شجاعت کی پیشکش 

03:50 PM, 19 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی ہمارے پاس آتے ہیں تو مزید 5 ماہ وزیراعلیٰ رہ سکتے ہیں۔ کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنا اور کچھ بچانا چاہتے ہیں۔ 

چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ تین چار دن میں چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔  جن کے پاس عدم اعتماد کے نمبر پورے نہیں ہیں وہ نمبر پورے کریں گے۔ مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ پرویز الہٰی کے لیے سیاسی گنجائش کا مسئلہ نہیں مسئلہ سیاسی جماعتوں کا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے نہیں بلکہ آصف زرداری اور شہباز شریف سے رابطہ ہے۔ گزشتہ رات دونوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ۔ چند دن میں کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔ عمران خان عقلمند آدمی ہیں انہیں مشورے کی ضرورت نہیں ۔ 

مزیدخبریں