کراچی : سیاسی بے یقینی سے معاشی صورتحال بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ہفتے کے پہلے دن سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ساڑھے تین سو پوائنٹس کمی ہوئی ۔ مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 41ہزار کی حد گنوا بیٹھا ۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی 6 پیسے اضافہ ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ،انٹر بینک میں ڈالر225 روپے پر ٹریڈ ہورہاہے۔جمعہ کے روزانٹربینک میں ڈالر 224 روپے 94پیسے پربند ہوا تھا۔