بنوں: یرغمال سی ٹی ڈی اہلکاروں کو 24 گھنٹے بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا , دہشت گردوں کا قبضہ برقرار

بنوں: یرغمال سی ٹی ڈی اہلکاروں کو 24 گھنٹے بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا , دہشت گردوں کا قبضہ برقرار
سورس: File

بنوں : محکمۂ انسداد دہشت گردی کی عمارت میں دہشت گردوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا ۔ علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بنوں چھاؤنی کے علاقے میں کرائے کے  مکان میں سی ٹی ڈی کا دفتر قائم ہے جہاں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو تفتیش کے لیے رکھا جاتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ڈیوٹی پر تعینات ایک اہلکار سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی اور وہاں موجود متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ شدت پسندوں کی تعداد دو درجن کے لگ بھگ بتائی گئی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں