بجلی 300 یونٹ تک فری، پٹرول 190 روپے فی لٹر :نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کیلئے بڑا ریلیف 

بجلی 300 یونٹ تک فری، پٹرول 190 روپے فی لٹر :نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کیلئے بڑا ریلیف 
سورس: File

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ( ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان  ہے۔  حکومت کو پٹرول190روپے فی لٹر دینے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی قائد نے وطن واپسی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایات دیدی ہیں۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190 روپے فی لٹر تک دیا جائے۔

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پیٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کردی ہے۔

مصنف کے بارے میں