راجن پور: راجن پور میں دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکراگئیں ۔ حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر پشاور سے کراچی اور کوئٹہ سے راجن پور جانے والی بسوں میں تصادم ہوگیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اوردھند کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔