صوابی میں اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی

صوابی میں اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی
سورس: file

صوابی : صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کو اپوزیشن جماعتوں نے شکست دے دی ہے۔  چار تحصیلوں میں سے پی ٹی آئی صرف ایک تحصیل میں کامیاب ہوسکی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ضلع صوابی کی چاروں تحصیلوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج آگئے ہیں۔ تحصیل چھوٹا لاھور سے مسلم لیگ ن کے عادل خان کامیاب ہوگئی ہے۔ 

تحصیل ٹوپی سے جمیعت علمائے اسلام  کے رحیم خان کامیاب ہوئے ۔تحصیل رزڑ سے اے این پی کے غلام حقانی جیتے ہیں جکبہ تحصیل صوابی سے پی ٹی آئی کےعطاء اللہ کامیاب ہو گئے ہیں۔