جام کمال کی بیٹی کی شادی ، بلاول اور عثمان بزدار ایک ساتھ بیٹھے، گپ شپ بھی کی

08:59 PM, 19 Dec, 2021

کراچی : سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایک ساتھ بیٹھے۔ 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار خوشگوار موڈ میں گپ شپ کرتے رہے ۔ دونوں نے دولہا کے ساتھ اکٹھے تصویر بھی کھنچوائی۔ 

 

نواب جام کمال کی صاحبزادی کی شادی نوابزادہ میر عامرخان مگسی  کے صاحبزادے نوابزادہ میر زرین خان مگسی کے ساتھ ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں