اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے تہنیتی مبارکباد پیش کی اور افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس بلانے کے سعودی اقدام کو سراہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کہ سعودی عرب کی جانب سے افغانستان پر بلایا جانے والا وزرائے خارجہ کا اجلاس انتہائی اہم ہے، پاکستان افغانستان کی مدد کیلئے پاکستان میں قائم امدادی غیر سرکاری تنظیموں کو افغانستان کیلئے کام کرنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات انتہائی اہم ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے اسلام آباد میں ہونے اجلاس سے افغانستان کی مدد کیلئے عالمی برادری فوری متحرک ہوگی۔