کوہاٹ میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر حملہ

07:22 PM, 19 Dec, 2021

کوہاٹ : خیبرپختون خوا میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔ شبلی فراز محفوظ رہے تاہم اسکواڈ میں شامل ایک پولیس اہل کار اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

خیبر پختون خوا کے علاقے درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کوہاٹ سے درہ آدم خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر حملہ  کیا گیا ۔ جس میں شبلی فراز محفوظ رہے ۔

ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کے مطابق واقعے میں شبلی فراز محفوظ رہے ان کے ساتھ کوہاٹ پولیس کا سیکیورٹی اسکواڈ بھی موجود تھا۔ قافلے پر فائرنگ نہیں  بلکہ پتھراؤ کیا گیا ۔ تحقیقات جاری ہے جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئ، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان پر درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ ہوئی شکر ہے کہ وہ محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں