"عمران خان نے کرپشن کا پیسہ بنی گالہ کے تہہ خانوں میں چھپا رکھا ہے"

04:14 PM, 19 Dec, 2021

لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  ملکی تاریخ میں کسی نے کرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہے ۔ کورونا کے فنڈ میں غبن کیا گیا پیسہ بنی گالہ کے تہہ خانوں میں ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں رہائش گاہ کی تزئین وآرائش کیلئے آٹا ،چینی، گیس ،بجلی مہنگی کی گئی ۔ پہلے خرچ  جہانگیرترین اٹھاتا تھا ، اب مافیا چلاتا ہے۔

 مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سب سے کرپٹ ترین وزیر اعظم ہیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔انہوں نے نیب سے سوال کیا کہ عمران خان کیخلاف تحقیقات کیوں بند ہے۔؟نیب نے حکومت کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ 

مزیدخبریں