اسلا م آباد: سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے۔
اسلام آباد میں اوآئی سی کی وزرائےخارجہ کونسل کے سترویں غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر اجلاس بلانا خوش آئند ہے،اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے بہترین انتظامات اور والہانہ استقبال پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ اجلاس بلا کر پاکستان نے افغان بحران کےحل کے لیے عزم کا اعادہ کیا، افغانستان کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا نا ہوگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر مدد کی ضروت ہے، عالمی برادری کو افغانستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔