تمام مسائل سے بالا ہو کر افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھیں: شاہ محمود قریشی

12:23 PM, 19 Dec, 2021

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کیلئے پاکستان اپنی بساط سے بڑھ کر کام کررہاہے،دنیا تمام مسائل سے بالا تر ہو کر افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔
اسلام آباد میں اوآئی سی کی وزرائےخارجہ کونسل کے سترویں غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ پاکستان میں 41 سال بعد مسلم امہ ایک بار پھر جمع ہو گئی، 1980 کے بعد پاکستان میں او آئی سی اجلاس پھر ہو رہا ہے،غیر معمولی اجلاس کیلئے پاکستان پر او آئی سی کا اعتماد خوش آئندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ذریعے افغانستان کو ایک ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں،افغانستان میں جاری بحران پر او آئی سی افغان عوام کیساتھ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کی ذمہ دار بہت سی چیزیں ہیں، افغانستان کو دنیا کےسب سے بڑے انسانی المیے کا سامنا ہے،اگست کے بعد افغانستان کی صورتحال بدل گئی ہے۔افغانستان  کی آدھی سے زائد آبادی خوراک کی کمی  کا شکارہے،افغانستان  میں ہزاروں بچوں کو خوراک کی ضرورت ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام  افغانستان میں خوراک کےمسئلے کی نشاندہی کر چکا ہے۔موجودہ صورتحال میں او آئی سی اجلاس افغانستان کی بقا کیلئے بہت اہم ہے۔شاہ محمود قریشی نے دنیا پر زور دیا کہ  تمام مسائل سے بالا تر ہو کر افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔افغانستان کے معاشی حالات دنیا کی توجہ چاہتےہیں، انکا کہنا تھا کہ  اس وقت افغانستان کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان میں معیشت کی بحالی کیلئے کیش کی ضرورت ہے،معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے بینکنگ نظام فعال کر نا ہوگا۔مزید معاشی بحران افغانستان میں صورتحال خراب کر سکتا ہے،افغانستان میں معاشی بحران خطے کو بری طرح سے متاثر کرے گا،ہم سب کو مل کرافغانستان کےلیے کوشش کرنا بہت ضروری  ہے۔

مزیدخبریں