’’اللہ پوچھے گا‘‘

08:44 AM, 19 Dec, 2021

سرمیں آپ کے کالم شوق اورپابندی کے ساتھ پڑھتاہوں لیکن مجھے آپ سے ایک گلہ ہے۔میں نے کہاکیا۔؟سرعمران خان اورپی ٹی آئی کے علاوہ اس ملک میں اورکوئی نہیں کہ آپ ان کے خلاف لکھیں۔عمران خان اس ملک اورقوم کی خاطرتن تنہاء تمام چھوٹے بڑے چوروں اورڈاکوئوں کے خلاف لڑرہے ہیںاورآپ اس جہادمیںبجائے کپتان کاساتھ دینے کے انہی کے خلاف لکھتے جارہے ہیں۔سترسال سے نوازاورزرداری جیسے چوروں اورڈاکوئوں نے اس ملک کولوٹنے سمیت کیاکچھ نہیں کیالیکن وہ آپ کویادنہیں۔سرکیاآپ وہ سب بھول گئے ہیں۔؟سرہوش کے ناخن لیکرخداکے لئے بغض عمران سے باہرنکلیں اوراس جہادمیںکپتان کاساتھ دیں ورنہ کل کو نواز اور زرداری جیسے چوروں کے ساتھ اللہ آپ سے بھی پوچھے گا۔یہ کہتے ہوئے اس کھلاڑی نے کال بند کر دی۔ کپتان کے ایک کھلاڑی کی زبان سے نوازشریف اورآصف زرداری کے بارے میں چور و ڈاکو کے الفاظ یہ توکوئی نئے نہیں تھے۔ پشتومیں کہاجاتا ہے کہ جیساخرویساسر۔جیساکپتان ہوگالازمی بات ہے ویساہی تو پھر کھلاڑی ہوگا۔کپتان اقتدارکے مزے لینے اوروزرات عظیٰ کاذائقہ چکھنے کے بعدبھی تاحال نوازاورزرداری فوبیاسے باہرنہیں نکلے پھرکپتان کاایک عام اور ادنیٰ کھلاڑی اتنی جلدی اس مرض سے کیسے چھٹکارا پا سکتاہے۔؟خیر اس گفتگو میں نواز، زرداری، چوراورڈاکووالے الفاظ تو کچھ نیانہیں تھے لیکن،، اللہ آپ سے بھی پوچھے گا،،اس جملے اور الفاظ سے مجھے گویا ایک جھٹکاسالگا۔یہ تومیراایمان ہے کہ مرنے کے بعداللہ نہ صرف ہرمسلمان بلکہ ایک ایک انسان کو بھی پوچھے گا۔مجھے اس سے کوئی انکارنہیں کہ اللہ مجھے نہیں پوچھے گا۔پوچھے گا ضرور پوچھے گالیکن کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجنہوں نے اقتدارکے حصول کے لئے21کروڑسادہ لوح عوام کونئے پاکستان کاجھانسادیا۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گا جنہوں نے اس ملک کے غریب عوام کو 50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریوں کے خواب اورسپنے دکھائے۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجنہوں نے اقتدارمیں آتے ہی غریبوں کاجیناحرام ومحال کیا۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجنہوں نے ڈی چوک میں 
بجلی وگیس کے بلوں کوآگ لگانے کے بعد اقتدار میں آکرانہی بلوں کوعوام کے لئے ڈبل سے بھی ٹرپل کردیا۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی حکمرانی اورنگرانی میں ملک کے اندرآٹاسات سوسے چودہ اورپندرہ سوروپے پرپہنچا۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی ناک تلے گھی کی فی کلوقیمت ایک سو پچاس،  ستر سے تین اور چار سو روپے تک پہنچی۔؟ کیا اللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی نااہلی اور ناکامیوں کی و جہ سے ڈالرسوسے ایک سوستراسی روپے پرپہنچا۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی وجہ سے محض تین سال میں 
اس ملک کے اندرہزاروں لوگ روزگارسے ہاتھ دھوبیٹھے۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی نحوست سے ملک کے ہزاروں اورلاکھوں غریب فاقہ کشی،بھوک اورافلاس پر مجبور ہوئے۔؟ کیا اللہ ان کو نہیں پوچھے گاجن کے ہاتھوں اس ملک کی معیشت تباہ اورکاروبارٹھپ ہوکررہ گئے۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی برکت سے اس ملک کے غریبوں پرروزگارکے کھلے دروازے بھی بندہوئے۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی ایمانداری اورحکمرانی میں بھی آٹاچوروں کے خلاف کچھ نہیں ہوسکا۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی آنکھوں کے سامنے پورے ملک سے چینی چوری ہوئی اوروہ طاقت وحکومت کے باوجود بھی ان چوروں کے خلاف کچھ نہیں کرسکے۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی حکومت میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ادویات مہنگی اورٖغریبوں سے دورکردی گئیں لیکن وہ مفادپرستوں کے خلاف کچھ نہیں کرسکے۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجواپنے ماتھے اورسینے پرایمانداری کے سرٹیفکیٹ لگااورسجاکربھی بے ایمانوں کے خلاف کچھ نہیں کرسکے۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی حکمرانی میں غریبوں پرایک ایک لمحہ اورسیکنڈقیامت بن کرگزرا۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی وجہ سے آج بھی ہزاروں نہیں لاکھوں غریب روروکرزندگی کے شب وروز گزار رہے ہیں۔؟ کیا اللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی حکمرانی میں اب بھی ہزاروں غریب بھوک سے بلک بلک کرموت کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی آنکھوں کے سامنے درجنوں اورسینکڑوں نہیں ہزاروں لوگوں کوبے گھرکردیاگیا۔؟ کیااللہ ان کونہیں پوچھے گاجن کی نااہلی اورناکامی کی وجہ سے لاکھوں غریبوں کے جلتے چولہے بھی لمحوں میںبجھ گئے۔؟اللہ نوازشریف اورزرداری کیا۔؟ان سے پہلے والے حکمرانوں کوبھی پوچھے گا۔اللہ کے ہاں دیرہے پراندھیرنہیں۔نوازشریف اورزرداری سمیت جن حکمرانوں اوربادشاہوں نے جوکچھ بھی کیا۔اس کے بارے میں سب سے پوچھ ہوگی اورضرورہوگی لیکن اللہ کی بے آوازلاٹھی سے یہ ایمانداربھی ہرگزنہیں بچیں گے۔ جنہوں نے غریبوں کو امیری کے سپنے دکھائے اور ریاست مدینہ کا فریب دیا۔ ان کو تو اللہ ڈبل پوچھے گا۔ ہم مانتے ہیں کہ نوازشریف اورآصف زرداری سمیت دیگر حکمرانوں اور سیاستدانوں نے اس ملک کو لوٹا ہو گا۔ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ سابق حکمرانوں نے ملک وقوم کے لئے کچھ خاص نہیں کیالیکن نوازشریف سمیت دیگرسابق حکمرانوں نے عوام کوریاست مدینہ اورایمانداری کاکوئی فریب اورلالچ نہیں دیا۔ریاست مدینہ کی آڑمیں انہوں نے عوام کی جیبوں پراس طرح ڈاکے اوردلوں پرٹوکے کبھی نہیں مارے۔اللہ کوحاظرناظرجان کرکہتاہوں کہ میرے دل میں کپتان کے لئے کوئی بغض نہیں ۔ہم نے تواس وقت عمران خان کاساتھ دیاجب کوئی کپتان کے ساتھ نہیں تھا۔کپتان کے ان تین سالوں میں عوام کاجتناستیاناس ہوااس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔کپتان کے نادان کھلاڑی پھربھی یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ کپتان عوام کے لئے لڑرہے ہیں۔ دوسری بات عمران خان چوروں اورڈاکوئوں کیخلاف لڑرہے ہیں اس کی بھی کوئی سمجھ نہیں آرہی۔کہیں اس سے مرادان کی صرف نوازشریف اورزرداری تونہیں۔؟ کیونکہ آٹا،چینی اورادویات میں نام کمانے والے نامی گرامی ایماندارتوآج بھی وزیراعظم کے بغل میں بیٹھے ہیں۔ بہرحال  اللہ نہ کسی چوراورڈاکوکوچھوڑے گا اورنہ ہی چوروں اور ڈاکوئوں پرایمانداری کی چادر چڑھانے والے ایمانداروں کو۔کون چور۔؟کون ڈاکو۔؟اورکون ایماندار۔؟یہ کپتان اورکپتان کے کھلاڑی کیاجانیں۔؟یہ جاننے والی ذات تو ایک۔۔ فقط ایک ہی ہے جو ظاہرکے ساتھ انسانوں کے باطن سے بھی واقف خوب واقف ہے۔وہی ذات جس نے نہ صرف ہمیں بلکہ سب کو پوچھنا ہے۔ اس لئے ایمانداری کی تسبیح پھیرنے والوں تم بھی تیار رہنا۔ کیونکہ آج نہیں توکل اللہ تمہیں بھی پوچھے گا۔

مزیدخبریں