امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھا دیا

10:25 PM, 19 Dec, 2020

واشنگٹن: نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ۔ امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھا دیا۔ شخصی و معاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111 واں نمبر پر آ گیا۔ 

گزشتہ سالوں کے انڈیکس کے مقابلے میں انتہا پسند مودی کے دیش میں انسانی آزادی میں سترہ پوائنٹس کی تنزلی آئی ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43 پوائنٹس ملے۔ انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93 مقرر ہیں۔

انڈیکس پوائنٹس قانون کی عملداری، مذہبی و عوام تحفظ، نظام قانون کی صورتحال دیکھ کر دیئے جاتے ہیں۔ انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والے ممالک میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہانک گانک شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں