ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کو  عالمی وبا سے چھٹکارا مل گیا 

04:22 PM, 19 Dec, 2020

اسلام آباد: ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے عالمی وبا کو شکست دے دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ تیرہ دسمبر کو مولانا جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کوروناٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

مولانا طارق جمیل نے بتایا تھا کہ اطبا کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگیا ہوں ، انہوں نے تمام چاہنے والوں سے دعائوں کی اپیل بھی کی تھی ۔ 

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے اپنے آپ کو دوسرے سے الگ کرلیا ۔

وہ مکمل طور پر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں، دوبارہ ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد ہی مزید تفصیلا ت بتائیں گے ۔

مزیدخبریں