نواز شریف کا اسرائیل سے رابطہ ،اسرائیلی میڈیا کی ویڈیو وائرل ،تہلکہ خیز انکشافات 

04:07 PM, 19 Dec, 2020

لاہور :معاون خصوصی شہباز گل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بتائیں کہ ان کے والد نے کس کس کو اسرائیل بھیجا ،ان کی اسرائیل سے کیا ڈیل ہوئی ؟

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا مریم نواز کو اب جواب دینا ہوگا کہ ان کے والد نے اپنے دور حکومت میں کس کس کو اسرائیل بھیجا اور کیوں بھیجا تھا ؟اسرائیل سے اس وقت کیا ڈیل ہوئی ؟شہباز گل کا مزید کہنا تھا مریم صفدر نے ٹویٹ کر کے خود مان بھی ہے ان کے والد نے نمائندے اسرائیل بھیجے تھے ،انہوں نے کہا اب قوم جواب تو مانگے گی ۔

اسرائیلی میڈیا کے دعوے کا حوالے دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا نواز دور میں اسرائیل گئے وفد کی قیادت مولوی اجمل قادری نے کی ،اپنے دعویٰ میں اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا نواز شریف نے اپنے دور میں 2 بار اسرائیلی وفد کو اسرائیل بھیجا ،شہباز گل نے اسرائیلی میڈیا کی طرف سے کیے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ میں بھی شیئر کر دیا ۔

مزیدخبریں