پمز ملازمین کا احتجاج 20 ویں روز جاری 

03:59 PM, 19 Dec, 2020

اسلام آباد: ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈٰیکل سائنسز پمز کے ملازمین کا احتجاج 20 ویں روز بھی جاری ہے ۔ 

ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف ملازمین کا پمز ہسپتال کے باہر احتجاج جاری ہے ۔ ڈاکٹراسفند یار نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر کورونا آئسولیشن وارڈز میں کام کرنے والے اسٹاف کا دباؤ بڑھ رہاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں مجبورنہ کیا جائے ،ڈاکٹر اسفند یار نے کہا کہ پیر کے دن سے تمام ملازمین کی حاضری گراؤنڈ میں لگائی جائیگی ، پمز کے احتجاجی ملازمین ہسپتال سے نکل کر ترامڑی چوک کی جانب روانہ ہوگیا ۔ 

پمز کو میڈٰیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایم ٹی آئی آرڈیننس کے ذریعے بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کے خلاف پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ملازمین 20 ویں روز سے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ۔ 

حال ہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایم ٹی آئی آرڈیننس جاری کیا گیا ۔ جس کے تحت پمز کو میڈٰکل ٹٰیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایم ٹی آئی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے خلاف ملازمین احتجاج کررہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں