ایڈیلیڈ ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں بھارتی شیر صرف 36 رنز پر ڈھیر 

12:35 PM, 19 Dec, 2020

ایڈیلیڈ، اسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں صرف 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلرز نے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے ، محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ، جبکہ بھارتی کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ 

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلرز خوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی ٹیم کا کوئی کھلاڑی نہ ٹھہر سکا۔ 

ہیزل ووڈ نے صرف 8 رنز دے کر 5 اور پیٹ کمنز نے چار وکیٹٰں لیں ، اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین سکور 42 رنز تھا۔ 

بھارت نے اسٹریلیا کو جیت کے لیے نوے رنز کا ہدف ددے دیا ہے اور دوسری اننگز میں بھارت کی نو وکٹیں گریں ، واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 1974 میں 42 رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا ۔

یہ بدترین ریکارڈ ایک بار پھر بھارت نے توڑ دیا ہے اور اب کی بار صرف 36 رنز ہی بنا سکی ہے ۔ 

مزیدخبریں