سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے اپنا استعفیٰ مولانا فضل الرحمن کو بجھوا دیا 

سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے اپنا استعفیٰ مولانا فضل الرحمن کو بجھوا دیا 

کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کی نشستے سے اپنا استعفیٰ مولانا فضل الرحمن کو بجھوا دیا ہے ۔

نواب اسلم رئیسانی  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جب پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے  دینے کا اعلان کیا تو جمعیت علمائے اسلام کے دوستوں نے مجھ سے رابطہ کرکے استعفیٰ دینے سے متعلق بات چیت کی جس کے بعد میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چونکہ میں آزاد رکن اسمبلی ہوں اس لیے میں نے اپنا استعفیٰ  سربراہ پی ڈی ایم کو بجھوا دیا ہے ۔ 

خیال رہے کہ نواب اسلم رئیسانی نے پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ سویلین بالادستی کی جو بھی تحریک چلے گی ، اس کا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا ہم سیاسی فیصلوں میں دوستوں کی مشاورت کے پابند ہیں جو ہر حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ۔ 

اس سے قبل ان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت اور پارٹی کا صوبائی صدر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاتھا  تاہم انہوں نے اپنے بیان میں اس کی تردید کردی تھی ۔ 

واضح رہے کہ  سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور دیگر لیگی رہنماؤں نے نواب اسلم رئیسانی کے نام کی تائید کردی تھی ۔