راولپنڈی :لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور پاک فوج کے 3جوان زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جورا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے لسواگاوں کی خاتون سمیت 2 شہری زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی چوکی تباہ ہو گئی اور بھاری جانی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اوربھارتی فوج میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3جوان زخمی بھی ہوئے۔