میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے

 میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور  کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،  ڈی جی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور موجودہ صورتحال کے تناظر میں کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کرینگے۔


خیال رہے کہ آج ہی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انھیں سزائے موت دینے کی وجوہات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا موقع دیا گیا، ملزم پر تمام الزامات ثابت ہوتے ہیں، دستاویزات میں واضح ہے ملزم نے جرم کیا، پرویز مشرف سنگین غداری کے مرتکب پائے گئے۔ 

تمام الزامات کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت ہوتے ہیں، ہائی ٹریزن ایکٹ 1973ء کے تحت مشرف کو پھانسی کی سزا سنائی جاتی ہے، ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزا دی جاتی ہے۔