پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے کا حکومتی لیگل ٹیم جائزہ لے گی، فردوس عاشق اعوان

05:05 PM, 19 Dec, 2019

اسلام آباد:معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے کا حکومتی لیگل ٹیم جائزہ لے گی۔


تفصیلات کے مطابق ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  فیصلے کے قانونی، سیاسی اور سلامتی کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکومتی بیانیہ سامنے رکھیں گے۔ حکومت قانون کے دفاع کے لیے کھڑی ہوگی۔ اپیل کا فیصلہ تو مشرف صاحب کے وکلا نے کرنا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کے بعد حکومت کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی لیگل ٹیم تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سلامتی کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر بیانیہ سامنے رکھیں گے۔ فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ انصاف نظر نہ آیا تو حکومت انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔

مزیدخبریں