بگ بیش لیگ، ڈیل سٹین فٹنس مسائل کے باعث ابتدائی میچ سے باہر

12:31 PM, 19 Dec, 2019

کینبرا : جنوبی افریکن فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین فٹنس مسائل کے باعث بگ بیش لیگ کے نویں ایڈیشن کے ابتدائی میچ سے باہر ہوگئے ہیں، کندھے کی انجری کا شکار ہیں۔

ڈیل سٹین بی بی ایل میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرینگے۔ انکے متبادل غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر پاکستانی میڈیم فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ میلبورن سٹارز کے فزیو تھراپسٹ ٹومی سمسیک نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ڈیل سٹین ہی تھے لیکن کندھے کی تکلیف کے باعث انکو مشکلات درپیش تھیں اس لئے انکو ریسٹ دینے کا فیصلہ کی گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل سٹین کا علاج جاری ہے اور توقع ہے کہ وہ بہت جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ واضح رہے کہ میلبورن سٹارز کی ٹیم بی بی ایل میں اپنا پہلا میچ جمعہ کو برسبین ہیٹ کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں