دبئی: دبئی ائیر پورٹ نے الیکٹرک کار متعارف کروا دی ہے جس کی مکمل چارج شدہ بیٹری 520 کلو میٹر کا سفر طے کر سکتی ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیورلیٹ مڈل ایسٹ اور دبئی ائیر پورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بولٹ ای وی، دبئی ائیر پورٹ سپورٹ گاڑیوں کے معاون کے طور پر سروس میں شامل ہو گئی ہے کیونکہ اس سے دبئی کے ماحول کو صاف رکھنے میں مدد ملے گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق، بولٹ ای وی گاڑی کی مکمل چارج کی گئی بیٹری 520 کلو میٹر سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو دبئی ائیر پورٹ کی سروسز کے لیے موضع ترین گاڑی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ جو دنیا کے مصروف ترین ائیر پورٹس میں سے ایک ہے وہاں بولٹ ای وی کو لانچ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، بولٹ ای وی کی ٹیم دبئی ائیر پورٹ پر ٹریفک کی بحالی اور ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار کرے گی، اس سے دبئی ائیر پورٹ کو استعمال کرنے والے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔
جنرل موٹرز مڈل ایسٹ اور افر یقہ کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر جوہن روتھ نے کہا کہ یہ گاڑی ماحول دوست ہے جو ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی، یہ گاڑی مڈل اور ایلیٹ کلاس دونوں کے لیے بیک وقت کارآمد ہے جس میں روائتی گاڑیوں کی طرح تما م سہولیات میسر ہیں۔