ملتان : تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی ایس ایل میں انٹری دے ماری ، لودھراں کے نوجوان سیاستدان نے ملتان سلطان کی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل میں انٹری دے ماری ہے ، لودھراں کے نوجوان سیاستدان نے ملتان سلطان کی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے میں دلچسپی کا اظہار اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹ ٹوئیٹر سے کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے لیے ٹیم خرید کر ملک میں اس کی نمائندگی کو یقینی بنانے کی کوشش کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے ملتان سطان کی ٹیم خریدنا چاہتا ہوں جس کے لیے جلد معاہدہ طے پا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاشی اہداف پورے نہ کرنے پر شون پراپٹیز سے ملتان سلطان کی ملکیت کے حقوق واپس لے لیے تھے اور اس کے بعد پی سی بی نے نئے مالکانہ حقوق فروخت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جس پر علی ترین نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔