پاک فوج نے دو ہزار تیرہ کے زلزلہ متاثرین کو گھروں ، دکانوں کی فراہمی شروع کر دی

05:54 PM, 19 Dec, 2018

راولپنڈی : پاک فوج نے  دو ہزار تیرہ کے زلزلے کے متاثرین کو گھروں اور دکانوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے دو ہزار تیرہ کے زلزلے کے متاثرین میں گھروں اور دکانوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، ماڈل ویلج میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں سکول ، مارکیٹس ، واٹر سپلائی سسٹم اور شمسی توانائی شامل ہیں۔

میگا پراجیکٹ کو آرمی نے اپنی مدد آپ کے تحت ہنگامی بنیادوں پر صرف چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کیا گیا ہے ،متاثرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمارے نقصان کو باخوبی پورا کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔

پاک فوج کی جانب سے ماڈل ویلج میں تمام رہائیشیوں کو تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں جس میں مارکیٹس ، دکانیں اور سکول وغیرہ شامل ہیں ، متاثرین میں گھروں کے ساتھ دکانوں کی چابیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں تاکہ لوگ روزگار سے بھی مستفید ہو سکیں ۔

مزیدخبریں