کویت سٹی : کویت کی مین پاور اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2011سے ” مدیر “ کے شعبے پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کو یونیورسٹی کی ڈگری کی ضرور ت نہیں ہے ۔
مین پاور اتھارٹی کے مطابق ان غیر ملکی شہریوں کے اقاموں کی تجدید کے لیے ڈگریوں کی ضرور ت نہیں ہوگی ۔ یکم جنوری 2011کے بعد ” مدیر “ کے پیشے سے وابستہ تمام غیر ملکی ملازمین کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری کا حامل ہوناضرور ی ہے ۔
ڈگری کے بغیر ان کے اقاموں کی تجدید ہوگی ۔مین پاور اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ’ مندوب مبیعات “ کے اقاموں کے لیے بھی ڈگری کی ضرور ت نہیں ہوگی ۔