اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصل رضاعابدی کی غیر مشروط معافی قبول کر لی۔ جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا جائز تنقید پر کسی کو اعتراض نہیں ہوتا لیکن تنقید ایک حد تک ہونی چاہیئے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہمارے سامنے معافی کی صرف ایک درخواست تھی اور معافی قبول ہونے کا دیگر مقدمات پر اثر نہیں ہو گا۔
خیال رہے رواں ماہ 17 دسمبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدلیہ کیخلاف اشتغال انگیزانٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پرفرد جرم عائد کر دی تاہم فیصل رضا عابدی نےصحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔
فیصل رضا عابدی 2009 سے 2013 تک پی پی کے سینیٹر رہے۔ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔